پشاور: صوبائی دارالحکومت میں پشتو ڈراما اور فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں نامور فنکاروں اور نوجوان فلم سازوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

فیسٹیول میں پشتو ڈراموں اور فلموں کی نمائش کے علاوہ اداکاری اور فلم سازی پر ورکشاپس بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔