نیویارک: غزہ میں جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں رکن ممالک نے انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی، زخمیوں کے علاج اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے پر مشاورت جاری ہے اور آئندہ دنوں میں اس پر رائے شماری متوقع ہے۔




