لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کئی نوجوان چہروں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر کے مطابق اسکواڈ کا انتخاب آسٹریلوی کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، جہاں تیز اور باؤنسی وکٹوں پر فاسٹ بولرز کا کردار اہم ہوگا۔
ٹیم آئندہ ہفتے آسٹریلیا روانہ ہوگی، جہاں سیریز سے پہلے ایک پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔




