اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے نئے ججز کی تقریب حلف برداری کل منعقد ہوگی، جس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تقریب میں سینئر وکلا، بار کونسلز کے نمائندے اور عدالتی افسران شرکت کریں گے۔ نئے ججز کی شمولیت سے زیر التوا مقدمات کی سماعت میں تیزی کی توقع ہے۔