سوات: مدین کے علاقے آرین درال خوڑ میں دریائے سوات میں ڈوبنے والے دوسرے بچے کی لاش بھی برآمد کرلی گئی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

واقعے کے بعد مقامی افراد نے 5 سالہ کلثوم کی لاش نکال لی تھی، جبکہ دوسرے بچے کی تلاش جاری تھی۔ ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے سرچ آپریشن کے بعد 13 سالہ سید رحمان کی لاش بھی نکال لی، جسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔