مردان: محکمہ تعلیم نے ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد اسکول سے باہر بچوں کو تعلیم کی طرف لانا ہے۔

اساتذہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر والدین کو بچوں کے داخلے کی ترغیب دیں گی، جبکہ نئے داخل ہونے والے طلبہ کو مفت کتابیں فراہم کی جائیں گی۔